ہدایتکار روشن ملک کی نئی اردو فلم ”اذان “کی شوٹنگ رواں ماہ میں مکمل ہو جائیگی

بدھ 7 نومبر 2007 11:49

لاہور (اردوپوا ئنٹ اخبار تازہ ترین07انومبر2007 ) ہدایتکار روشن ملک کی نئی اردو فلم ”اذان “کی شوٹنگ رواں ماہ میں مکمل ہو جائیگی ۔ اس فلم کو عیدالاضحی پر نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔ فلمساز ریاض گجر ‘شہزاد گجر کی اس فلم میں اداکار شان ‘صائمہ ‘حنان ‘نرما ‘لیلیٰ‘شفقت چیمہ ‘نغمہ بیگم اور دیگر بہت سے فنکار کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار روشن ملک نے بتایا کہ فلم ”اذان “تقسیم ہند سے قبل ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کے حوالے سے مبنی ایک کہانی ہے جس میں قیام پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے اسباب کو نمایاں کیا گیا ہے ۔

فلمسٹار شان اس فلم میں اپنی زندگی کا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ موسیقی کے حوالے سے بھی یہ فلم دیکھنے والوں کو بہت پسند آئیگی ۔ فلم کے موسیقار معین بوبی ہیں ۔
وقت اشاعت : 07/11/2007 - 11:49:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :