حوریہ خان کا”ماہیا وے ماہیا“ شمس رانا اور مدھوپر عکسبند کرلیا گیا۔
ہفتہ 29 اگست 2015 14:46
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء)ہدائتکار نوید رضا نے اپنی نئی فلم”کھیڈ مقدراں دی“ کے لیئے گلوکارہ حوریہ خان کا گانا”ماہیا وے ماہیا“ اداکار شمس رانا اور مدھو پر عکسبندکرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی شوٹنگ گذشتہ روز گلشن پارک میں مکمل کی گئی موقع پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ یہ گانا فلم کی کامیابی کی ضمانت بنے گا کیونکہ اس کی شاعری اور میوزک اتنا اچھا ہے کہ یہ زبان زدعام ہوجائیگا۔
فلمی حلقوں میں بھی اس گانے کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔ہدائتکار نوید رضا کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل اس گانے کی مقبولیت دیکھتے ہوئے میں نے حوریہ خان نے مذید گانے ریکارڈ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ ان کی اگلی فلموں کے لیئے بھی گیت ریکارڈ کروائیں گی اس فلم کو عید سے قبل ملک بھرکے سینما گھروں میں ریلیز کیاجائیگا۔(جاری ہے)
حوریہ خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ انہیں جب ”کھیڈ مقدراں دی“ کے لیئے گانے کی آفرہوئی تو انہوں نے فوراً قبول کرلیا اور انہیں خوشی ہے کہ فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی ان کا گانا فلمی حلقوں میں مقبولیت حاصل کررہا ہے انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ بھی فلموں کے لیئے پلے بیک سنگنگ کرتی رہیں گی اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ بطور پلے بیک سنگر بھی اپنی پہچان بنائیں۔
اس گانے کو شہزاد خان نے لکھا ہے جبکہ اس کا میوزک اسد علی سونو نے ترتیب دیاہے۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Sanam Saeed
Elisha Cuthbert
Mary Elizabeth Winstead
khalil ur rehman qamar
Robert Downey Jr.
Trevor Noah
Anusheh Asad
Amber Stevens West
Fairuza Balk
Rohit shety
Nick Offerman
Bruce Lee
Showbiz News In Urdu
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
معروف ادیب افسانہ نگار اے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی