ہیٹ سٹوری تھری، 4دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 14:19

ہیٹ سٹوری تھری، 4دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)بولی ووڈفلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسربھوشن کمار کی نئی آنے والی فلم ’ہیٹ سٹوری 3‘ رواں برس 4دسمبر کو ملک بھر کے سینما?ں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ہیٹ سٹوری 3بھی ٹی سیریز کی گزشتہ فلموں ’ہیٹ سٹوری‘ اور’ہیٹ سٹوری 2‘ کی طرح شہوانی رومانس اور تھرل سے بھرپور ہے۔

(جاری ہے)

ہیٹ سٹوری 3کے ہدایت کار وشال پانڈیا ہیں جنہوں نے ہیٹ سٹوری 2بھی ڈائریکٹ کی تھی۔فلم کے تیسرے حصے کے نمایا فنکاروں میں کرن گرور ،ڈیزی شاہ ،زرین خان اور شرمن جوشی شامل ہیں۔واضح رہے ہیٹ سٹوری کا پہلا حصہ 2012ء میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا تھا اور اس کے نمایاں ستاروں میں نکھل دویدی ،گلشن دیویا اور پاؤلی ڈیم شامل تھے۔علاوہ ازیں فلم کے دوسرے پارٹ میں سشانت سنگھ ،سروین چاولہ اور جے بھنشالی نے نمایا ں کردار ادا کیے تھے فلم کے اس حصے کی نمائش گزشتہ سال کی گئی تھی

وقت اشاعت : 05/09/2015 - 14:19:29

Rlated Stars :