جیمز بانڈ ایک بار پھر بڑے پردے پر دکھائی دیں گے

جیمز بو نڈ سیریز کی ایکشن سے بھرپور فلم اسپیکٹر کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری

اتوار 6 ستمبر 2015 13:34

جیمز بانڈ ایک بار پھر بڑے پردے پر دکھائی دیں گے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) ہالی ووڈکے مشہور اداکار ڈینیل کریگ مسلسل چوتھی بار جیمز بونڈ کے روپ میں دکھائی دیں گے کیونکہ جیمز بو نڈ سیریز کی ایکشن سے بھرپور فلم اسپیکٹر کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔سیم مینڈس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جیمز بانڈ ایک مرتبہ پھر دشمنوں کے تعاقب میں اپنی توانائیاں صرف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں جیمز بانڈ کا مشہور و معروف کردار ایک مرتبہ پھر اداکار ڈینیل کریگ نبھائیں گے جبکہ دیگر فنکاروں میں کرسٹوف والٹز، رالف فائنز،مونیکا بیلوسی،اینڈیو اسکاٹ، نومی ہیرس،بین وہشاواور جیسپرکرسٹین سن شامل ہیں۔ ایکشن،ایڈونچر،کرائم اور جا سو سی پر مبنی بونڈ سیریز کی 24ویں فلم اسپیکٹر میٹرو گولڈوین میر اور کولمبیا پکچرز کے تحت26اکتوبر کو سینما گھر وں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 06/09/2015 - 13:34:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :