جسٹن تھیروکس کی شکل میں زندگی کا بہترین دوست مل گیا ،جنیفر این سٹین

منگل 8 ستمبر 2015 14:15

جسٹن تھیروکس کی شکل میں زندگی کا بہترین دوست مل گیا ،جنیفر این سٹین

لاس اینجلس ۔ 8 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) ہالی وڈ اداکارہ جنیفر این سٹین کے مطابق انہیں جسٹن تھیروکس کی شکل میں زندگی کا بہترین دوست مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

” فرینڈز“ فیم 46 سالہ جنیفر این سٹین نے کچھ عرصہ قبل ہی 44 سالہ جسٹن تھیروکس کے ساتھ دوسری شادی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹن کی حس مزاح بہت کمال کا ہے اور وہ کمال کا دیانتدار‘ ہمدرد اور دوست انسان ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اس نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے جس کی وجہ سے آج وہ پہلے سے زیادہ پر اعتماد ہیں۔

وقت اشاعت : 08/09/2015 - 14:15:29

Rlated Stars :