بالی وڈ اداکارہ پرنیا قریشی کو3 نئی فلموں کی پیش کش

جمعرات 17 ستمبر 2015 14:30

بالی وڈ اداکارہ پرنیا قریشی کو3 نئی فلموں کی پیش کش

ممبئی ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ پرنیا قریشی کو3 نئی فلموں کی پیش کش ہوگئی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ ماہ فلم”جانثار“ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ پرنیا قریشی نے اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے فلم ناقدین اور فلمسازوں کو کافی متاثر کیا ہے جس کے بعد اداکارہ کو تین نئی فلموں کی پیش کش ہوئی ہے جس میں ایک بڑا بینر بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ ذرائع نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو تین نئی فلموں کی پیش کش ہوئی ہے تاہم اداکارہ نے ابھی کوئی بھی پراجیکٹ سائن نہیں کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ آگے بڑھنے سے پہلے سکرپٹ پڑھنے اور فیصلہ کرنے کیلئے انہیں کچھ وقت درکار ہوگا۔

وقت اشاعت : 17/09/2015 - 14:30:05

Rlated Stars :