سینما میرے لئے اظہار رائے کا ذریعہ ہے،امتیازعلی

جمعرات 17 ستمبر 2015 14:30

سینما میرے لئے اظہار رائے کا ذریعہ ہے،امتیازعلی

ممبئی ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ ہدایتکار امتیازعلی نے کہا ہے کہ وہ اپنی رائے کا اظہار سینما کے ذریعہ کرتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امتیازعلی نے کہا ہے کہ سینما میرے لئے اظہار رائے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کرتے ہیں کہ وہ اس شعبے سے وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ تھیٹر میں فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھیٹرمیں ہر فلم دیکھنا ان کیلئے خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ ان کا آئندہ پراجیکٹ کسی مخصوص سٹائل کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی طور پر جوکہانی ہوتی ہے وہ اسے بنانا پسند کرتے ہیں اور ناظرین اس کے بارے میں فیصلہ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ امتیازعلی کی نئی فلم”تماشہ“ ہے جو آئندہ سال ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 17/09/2015 - 14:30:07

Rlated Stars :