اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثنا کل اپنی 43 ویں سالگرہ منائیں گی

جمعہ 18 ستمبر 2015 12:02

اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثنا کل اپنی 43 ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء ) اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثنا کل بروز( ہفتہ ) کو اپنی 43 ویں سالگرہ منائیں گی ۔ عائشہ ثنا ء 19ستمبر 1972کو پیدا ہوئیں ۔انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آ غاز پی ٹی وی کے ڈراموں سے کیا اور خوب شہرت پائی ۔انہون نے ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کمپیئرنگ میں بھی نام کمایا ۔

(جاری ہے)

عائشہ ثنا پی ٹی وی میں مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتی رہی ہیں ۔اداکارہ عائشہ ثناء آج کل انٹر نیشنل شوز میں کمپےئرنگ کررہی ہیں انہوں نے اپنی سالگرہ منانے کیلئے خصوصی ملبوسات کی تیاری کرلی ہے وہ اپنی سالگرہ اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائیں گی ۔اس موقع پر وہ اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹیں گی ۔

وقت اشاعت : 18/09/2015 - 12:02:51

Rlated Stars :