ترنگ کے زیر اہتمام ’جوانی پھر نہیںآ نی ‘کے گانے کی رونمائی ، فلم 23 ستمبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 12:27

ترنگ کے زیر اہتمام ’جوانی پھر نہیںآ نی ‘کے گانے کی رونمائی ، فلم 23 ستمبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء)اینگرو فوڈز ترنگ کے زیر اہتمام فلم ’جوانی پھر نہیںآ نی ‘کے گانے کی رونمائی کی گئی ،چار منٹ کے دورانیہ پر مشتمل گانے کا نام ’لگن کی ترنگ‘ ہے۔جوانی پھر نہیں آنی چار دوستوں کی کہانی ہے جو اپنی روز مرہ کی زندگی سے بے زار ہوکر بوائز ٹرپ پر نکل پڑتے ہیں۔ اس فلم کو تھائی لینڈ اور پاکستان میں عکس بند کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید، احمد بٹ، حمزہ علی عباسی اور واسع چودھری شامل ہیں۔فلم 23 ستمبر کوملک بھرکے سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ گانے کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل مینیجر ترنگ بیوریج اینڈ میڈیا سلمان علی نے کہا کہ ترنگ نے ہمیشہ مقامی صنعت اور سینماء کو سپورٹ کیا ہے ،جب مقامی فلمی صنعت زوال پذیر تھی تب بھی ہم نے اس کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف مقامی صنعت کی ہی بہتری نہیں بلکہ ٹیلنٹ کوبھی مواقع دینا ہیں۔

وقت اشاعت : 19/09/2015 - 12:27:07

Rlated Stars :