25سال کے طویل عرصے کے بعد کراچی سے فلم انڈسٹری کی نئی کھیپ تیار ہونا شروع ہو گئی

آئندہ دو تین سالوں میں کراچی کے بعد لاہور سے بھی فلم انڈسٹری کے نئے سٹارز پیدا ہوں گے ‘ فلمی حلقے

بدھ 23 ستمبر 2015 12:09

25سال کے طویل عرصے کے بعد کراچی سے فلم انڈسٹری کی نئی کھیپ تیار ہونا شروع ہو گئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) 25سال کے طویل عرصے کے بعد کراچی سے فلم انڈسٹری کی نئی کھیپ تیار ہونا شروع ہو گئی ۔ تفصیل کے مطابق 25سال قبل سینئر اداکاروں کا خلا پر کرنے کے لئے پاکستان فلم انڈسٹری میں شان ، ریما ، ریشم ، میرا ، لیلیٰ ، ثناء ، معمر رانا ، سعود ، بابر علی ، جان ریمبو ، صاحبہ اور نرما جیسے اداکاروں نے اپنی جگہ بنائی مگر ان کے بعد کوئی نیا اداکار لالی وڈ میں سٹار نہ بن سکا تاہم اب کراچی سے بننے والی فلموں سے فلم انڈسٹری کے لئے نئی سٹار پیدا ہو رہے ہیں جن میں مہوش حیات ، مائرہ خان ، عائشہ عمر ، ماروا حسین ، فہد مصطفی ، عمران عباس ، ہمایوں سعید ، فواد خان ، یاسر نواز ، محسن عباس ، احسن خان قابل ذکر ہیں ۔

(جاری ہے)

فلمی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ دو تین سالوں میں کراچی کے بعد لاہور سے بھی فلم انڈسٹری کے نئے سٹارز پیدا ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 23/09/2015 - 12:09:10

Rlated Stars :