سونا کشی سنہا اب صرف ایکشن فلمیں کریں گی

بدھ 23 ستمبر 2015 15:05

سونا کشی سنہا اب صرف ایکشن فلمیں کریں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء)بولی ووڈ کی دبنگ گرل سونا کشی سنہا کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اب وہ صرف ایکشن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ انھو ں نے حال ہی دو نئی ایکشن فلمیں ’اکیرا‘اور’فورس 2‘سائن کی ہیں۔

(جاری ہے)

28سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب ناظرین ہیروئن کو روایتی کرداروں سے ہٹ کر دیکھنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں ہیروئن صرف حسین وادیوں میں رقص اور درختوں پیچھے جاکر رومانس کرنے تک ہی محدود تھی تاہم وقت بد ل چکاہے۔جب انسے پوچھا گیا کہ کیا انھوں نے ایکشن فلموں میں کام کرنے کیلئے کوئی تربیت بھی حاصل کی ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے فلموں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیئے مارشل آرٹس کی باقاعدہ تربیت لی ہے

وقت اشاعت : 23/09/2015 - 15:05:58

Rlated Stars :