سنسنی سے بھرپور ایکشن فلم دی مارشین کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

جمعرات 24 ستمبر 2015 12:47

سنسنی سے بھرپور ایکشن فلم دی مارشین کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) سنسنی سے بھرپور امریکن ایکشن فلم دی مارشین کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ رڈلے اسکاٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی خلائی سفر پر روانہ ہونیوالے خلاباز کے گرد گھومتی ہے جو مشکلات میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں اداکار میٹ ڈیمن،جیسیکا کیسٹین،کرسٹن وگ،جیف ڈینیلز،مائیکل پینا اور کیٹ مارا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔مارک ہوفام اور سیمن کنبرگ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 25نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 24/09/2015 - 12:47:30

Rlated Stars :