فلم جوانی پھر نہیں آنی نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا‘ کامیاب نمائش جاری

پیر 28 ستمبر 2015 16:31

فلم جوانی پھر نہیں آنی نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا‘ کامیاب نمائش جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء)لالی ووڈ کی نئی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی “نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی۔فلم جوانی پھر نہیں آنی نے ریلیز ہوتے ہی پاکستان میں باکس آفس کا نیا ریکارڈ بنالیا، جس میں فلم نے ایک دن میں 2 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کردیا اور ا ب بھی کامیاب نمائش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایکشن، ڈرامہ، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی مہ داریوں سے نالاں ہوکر دباوٴ کا شکار ہیں۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر نمائش کے لئے پیش ہونے والی اس فلم کے تمام شو ہاؤس فل جارہے ہیں۔فلم کے اداکاروں میں ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چودھری، جاوید شیخ، اسماعیل تارا، بشری انصاری، سوہائے علی ابڑو، مہوش حیات، عائشہ خان، ثروت گیلانی اور عظمی خان اور دیگر شامل ہیں۔”جوانی پھرنہیں آنی“ برطانیہ، امریکہ ، یورپ اور متحدہ عرب عمارات میں نمائش کے بعد پذیرائی حاصل کر رہی ہے

وقت اشاعت : 28/09/2015 - 16:31:58

Rlated Stars :