پروگرام ” گڈ مارننگ “ میں کل موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے خصوصی گفتگوسنوائی جائیگی

جمعہ 30 نومبر 2007 12:02

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار30 نومبر2007 تازہ ترین) پی ٹی وی نیوز کے مقبول پروگرام ” گڈ مارننگ “ میں موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے ایک خصوصی گفتگو ریکارڈ کی گئی جس میں مہناز رفیع ‘ جہانگیر بدر اور امیر العظیم نے حصہ لیا ۔ اس پروگرام کے پروڈیوسر امجد شاہین ‘ سید علی شاہ تھے جبکہ معاون خرم شجرا ء تھے ۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں ملکی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور صدر پرویز مشرف کے وردی اتارنے کے بعد آنیوالے مثبت حالات پر بحث کی گئی ۔ واضح رہے کہ پی ٹی وی نیوز کا ”گڈ مارننگ “روزانہ ساڑھے آٹھ بجے صبح پیش کیا جاتا ہے جس میں حالات حاضرہ کے حوالے سے مختلف موضوعات زیر بحث لائے جاتے ہیں یہ پروگرام ہفتے کی صبح دکھایا جائیگا ۔

وقت اشاعت : 30/11/2007 - 12:02:26

Rlated Stars :