فلم”دی واک“ 30 ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 30 ستمبر 2015 13:02

فلم”دی واک“ 30 ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) ہالی وڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی ایڈونچر فلم ”دی واک“کا شاندار پریمئر نیویارک میں ہوا ،جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ایکشن‘ تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور فلم”دی واک“ 30 ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی فرانسیسی مہم جو اور خطروں کے کھلاڑی فلپ پیٹٹ کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے 7 اگست1974 ء کوامریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا درمیانی فاصلہ ایک تنی ہوئی رسی پر چل کر طے کیا تھا۔”دی واک“ کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچارہاہے۔ فلم میں فلپ پیٹٹ کا مشکل کردار اداکار جوزف گارڈن لیوٹ نبھارہے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 13:02:06

Rlated Stars :