فلم’ ’سنگھ از بلنگ“ کل جمعتہ المبارک کو ریلیز کی جائے گی

جمعرات 1 اکتوبر 2015 11:33

فلم’ ’سنگھ از بلنگ“ کل جمعتہ المبارک کو ریلیز کی جائے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء)فلم’ ’سنگھ از بلنگ“ کل جمعتہ المبارک کو ریلیز کی جائے گی-اس بالی ووڈ فلم میں برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن بھی جلوہ گرہوں گی-برطانوی ماڈل اور اداکارہ ایمی جیکسن کا کہنا ہے کہ ان کی بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ خوبصورت دپیکا پڈوکون ہیں۔اپنے ایک انٹرویومیں ایمی جیکسن نے اپنی بولی وڈ فلم ’سنگھ از بلنگ‘ کے حوالے سے بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اکشے کمار کے ساتھ اس فلم میں کام کرکے انہیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراوں دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ میں سے کسی ایک پر اپنی پسندیدگی کے بارے میں پوچھا تو ایمی کا کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون ان کی بولی وڈ کی سب سے پسندیدہ اداکارہ ہیں کیوں کہ وہ نہایت خوبصورت ہیں۔اپنی صحت کے حوالے سے ایمی کا کہنا تھا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے ہر وقت ورزش کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں گھڑ سواری، اور جم جانا بے حد پسند ہے۔ایمی جیکسن اس وقت فلم سنگھ از بلنگ کی پروموشنز میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اکشے کمار اور لارا دتا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔فلم’ ’سنگھ از بلنگ“ (آج)جمعتہ المبارک کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 01/10/2015 - 11:33:53

Rlated Stars :