جیمز بانڈ فلم کی نئی قسط کے ایک سین کی تکمیل میں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی گاڑیاں تباہ

muhammad ali محمد علی جمعہ اکتوبر 23:24

جیمز بانڈ فلم کی نئی قسط کے ایک سین کی تکمیل میں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ..
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 اکتوبر 2015 ء) جیمز بانڈ فلم کی نئی قسط کے ایک سین کی تکمیل میں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی گاڑیاں تباہ کر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیمز بانڈ فلم دنیا بھر میں بے حد مقبول ہو ہے۔ اب تک اس فلم کی متعدد قسطیں ریلیز کی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اب فلم کی نئی قسط جلد ریلیز کردی جائے گی۔ فلم کی تکمیل کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے اب انکشاف ہوا ہے کہ فلم کے ایک 4 سیکینڈ کے ایکشن سین کی تکمیل کیلئے کل 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی گاڑیاں تباہ کرنا پڑیں۔ سین کے دوران بار بار غلطی کے باعث اسے کئی مرتبہ فلمانہ پڑا جس کے باعث متعدد گاڑیوں کو تباہ کرنا پڑا جن کی مالیت 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/10/2015 - 23:24:51

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments