بطور ہیروئن اپنی پہلی فلم ” کراچی سے لاہور “ کی کامیابی سے میرے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں ‘ عائشہ عمر

منگل 6 اکتوبر 2015 13:53

بطور ہیروئن اپنی پہلی فلم ” کراچی سے لاہور “ کی کامیابی سے میرے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں ‘ عائشہ عمر

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ان کی بطور فلمی ہیروئن پہلی فلم ” کراچی سے لاہور “ کامیاب ثابت ہوئی اور اس فلم کی کامیابی نے میرے حوصلے مزید بلند کر دیئے ہیں ، پاکستان فلم انڈسٹری کے مشکل حالات میں کراچی فلم انڈسٹری کی جانب سے فلمیں بنانا مستقبل میں انتہائی سود مند ثابت ہو گا ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

06 اکتوبر۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی پہلی فلم کے دوران بہت سی چیزیں میرے لیے نئی تھیں کیونکہ ٹی وی اور فلم میں ہر حوالے سے فرق ہوتا ہے لیکن اب اپنی پہلی فلم کی کامیابی کے بعد اپنی نئی آنے والی فلموں میں زیادہ اعتماد کے ساتھ کیمرہ کر سکتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے کہا کہ میں کسی ایک ہیرو کے ساتھ اٹیچ نہیں ہونا چاہتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سینئر جاوید شیخ کے صاحبزادے شہزاد شیخ اچھے اداکار ہیں جن کے ساتھ اداکاری کر نے کا لطف آیا ہے ۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 13:53:37

Rlated Stars :