ٹی وی پروڈکشنز کی دنیا میں نئے رائٹرز اور فنکاروں کا بحران دن بدن بڑھ رہا ہے ‘ثمینہ احمد

جمعرات 6 دسمبر 2007 12:25

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 06 دسمبر2007 ) ٹی وی کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے کہا ہے کہ ٹی وی پروڈکشنز کی دنیا میں نئے رائٹرز اور فنکاروں کا بحران دن بدن بڑھ رہا ہے ۔پی ٹی وی لاہور پر ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ٹی وی چینلز آنے سے ڈراموں اور دیگر پروگراموں کی تعداد ضرور بڑھ گئی ہے مگر نئے معیاری اسکرپٹس اور فنکاروں کا بحران بڑھ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ثمینہ احمد نے کہا کہ آج کل نئے فنکار بھی دو چار ڈراموں کے بعد تنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں جبکہ ہم نے جس دور میں کام شروع کیا اس دور میں سخت جدوجہد کے بعد اپنا آپ منوانا پڑتا تھا ۔ ثمینہ احمد نے موجودہ فنکاروں اور رائٹرز کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ برس سے بچوں کیلئے ایک نیا ڈرامہ سیریل خود تحریر اور ڈائریکٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ڈرامہ سیریل میں فنکاروں کی بجائے پتلیوں سے کام لینگی ۔ انہوں نے کہا کہ پتلیاں کم از کم مجھے کام کرنے کے حوالے سے تنگ نہیں کرینگی اور میں مختلف کرداروں کو پتلیوں کا بھیس دیکر بچوں کیلئے ایک دلچسپ ڈرامہ سیریل بناؤنگی۔
وقت اشاعت : 06/12/2007 - 12:25:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :