شاہ رخ خان کے ساتھ رومانوی سین کی عکسبندی کے دوران ماہرہ خان تذبذب کا شکار

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 00:31

شاہ رخ خان کے ساتھ رومانوی سین کی عکسبندی کے دوران ماہرہ خان تذبذب کا شکار
بمبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8اکتوبر 2015 ء) شاہ رخ خان کے ساتھ رومانوی سین کی عکسبندی کے دوران ماہرہ خان تذبذب کا شکار ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں بھارت میں موجود ہیں۔ ماہرہ خان شاہ رخ خان کے ہمراہ بالی وڈ کی فلم رئیس کی عکسبندی مکمل کروانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ایک سین کی عکسبندی کے دوران اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کے ساتھ ایک رومانوی سین عکسبند کروانا تھا۔ ماہرہ خان اس وقت شدید تذبذب کا شکار ہوگئیں اور سین کی عکسبندی نہ کروا پارہی تھیں۔ تاہم اس موقع پر شاہ رخ خان نے آگے بڑھ کر ماہرہ خان کے تذبذب کو ختم کیا جس کے بعد سین کی عکسبندی مکمل ہو پائی۔

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 00:31:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :