سروین چاولہ نے ”بگ باس9“میں شرکت سے انکار کر دیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:31

سروین چاولہ نے ”بگ باس9“میں شرکت سے انکار کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سروین چاولہ نے بگ باس کی مہمان بننے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ”ہیٹ سٹوری 2“ کی ہیروئن سروین چالہ سے بگ باس آرگنائزرز کی ٹیم کی طرف سے رئیلٹی شو میں شرکت کیلئے رابطہ کیا گیا تھا۔واضح رہے سروین چاولہ نے ٹی وی پر اداکاری کے بعد بولی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

(جاری ہے)

حالیہ انٹرویو کے دوران جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بگ باس9میں شرکت کا ارادہ رکھتی ہیں تو اس سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بگ باس بہت شوق سے دیکھتی ہیں تاہم وہ اس رئیلٹی شو کیلئے خود کو موزوں خیال نہیں کرتیں۔تاہم انڈسٹری کے بیشتر افراد کا خیال ہے کہ اداکارہ کو اپنے اس فیصلے پر لازماً نظر ثانی کرنی چاہیے۔علاوہ ازیں انکا یہ بھی کہنا ہے کہ سروین چاولہ بگ باس کیلئے انتہائی موزوں شخصیت ہیں

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 16:31:53

Rlated Stars :