وانی کپور فلم ” بیفکر “ میں رنوبر سنگھ کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی

منگل 13 اکتوبر 2015 14:06

وانی کپور فلم ” بیفکر “ میں رنوبر سنگھ کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) بالی وڈ سٹار وانی کپور آدینیہ چوپڑا کی فلم ” بیفکر “ میں رنوبر سنگھ کے ساتھ رومانس کریں گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے آدینیہ چوپڑا نے کہا کہ فلم ” بیفکر “ کے مرکزی کرداروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ رنوبر اور وانی کی جوڑی سکرین پر ہٹ ہو گی تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی فلم کی دیگر کاسٹ بارے مزید تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتی ۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 14:06:38

Rlated Stars :