اداکارہ مروا حسین کی پہلی بالی ووڈ فلم ”صنم تیری قسم “ 2016 ء میں ریلیز ہو گی

بدھ 14 اکتوبر 2015 11:52

اداکارہ مروا حسین کی پہلی بالی ووڈ فلم ”صنم تیری قسم “ 2016 ء میں ریلیز ہو گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) پاکستانی ماڈل واداکارہ مروا حسین کی پہلی بالی ووڈ فلم ”صنم تیری قسم “ 2016 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ جس کی شوٹنگ کیپ ٹاوٴن جنوبی افریقہ میں کی گئی ہے۔یہ فلم کمل ہاسن اور رینا رائے کی 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ”صنم تیری قسم“ کا ری میک ہے،جس کی دیگر کاسٹ میں قادر خان، جگدیپ، رنجیت، جیون شامل تھے۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلم سپرہٹ رہی جب کہ آر ڈی برمن نے اس کا میوزک ترتیب دیا تھا جب کہ کشور کمار اور آشا بھوسلے کے گانے آج بھی زبان زدوعام ہیں۔ ذرائع کے مطابق کیپ ٹاوٴن میں 50فیصد سے زائد فلم کی شوٹنگ کرلی گئی ہے، فلم میں ان کے مقابل تیلگو اداکار ہرش وردھن رانے ہیں۔فلم ”صنم تیری قسم “ کا پہلا پوسٹر بھی لانچ ہوچکا ہے جس میں اداکارہ عروسی لباس پہنے باتھ ٹب میں پھولوں کی پتیوں میں لیٹی ہیرو کا ہاتھ تھامے نظر آرہی ہیں۔

وقت اشاعت : 14/10/2015 - 11:52:15

Rlated Stars :