ہدایت کارادتیہ چوپڑا کی فلم انڈسٹری میں سات برس بعد واپسی

جمعرات 15 اکتوبر 2015 13:07

ہدایت کارادتیہ چوپڑا کی فلم انڈسٹری میں سات برس بعد واپسی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء)بالی ووڈ ہدایتکار ادتیہ چوپڑا اپنی نئی فلم ”بے فکرے“ کے نام سے بنانے جارہے ہیں، جس میں ہیرو کا کردار رنویر سنگھ نبھایں گے جبکہ ہیروئن کا کردار وانی کپور نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ ہدایتکار ادتیہ چوپڑا سات برس بعد اپنی نئی فلم بنانے جا رہے ہیں، دل والے دلہنیا لے جائیں گے،محبتیں اور دھوم تھری جیسی کئی شاہکار فلمیں وہ اپنے نام کر چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ادتیہ چوپڑا پہلے اپنی نئی فلم میں انوشکا شرما کو کاسٹ کرنے جارہے تھے تاہم اب خبریں گرم یہ ہیں کہ ادتیہ چوپڑا کی نئی فلم بے فکرے میں رنویر سنگھ کے ساتھ لیڈ رول کا کردار وانی کپور نبھائیں گی۔

وقت اشاعت : 15/10/2015 - 13:07:57

Rlated Stars :