برٹش ڈرامہ فلم” سفراگیٹ“ کا نیا کلپ جاری کردیا گیا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 13:18

برٹش ڈرامہ فلم” سفراگیٹ“ کا نیا کلپ جاری کردیا گیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء)خواتین کی تحریک پر مبنی برٹش ڈرامہ فلم” سفراگیٹ“ کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔سارہ گیورون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اٹھارویں صدی میں خواتین کے حقوق کیلئے شروع کی گئی تحریک کے ابتدائی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جن کی جدودجہد کی بدولت برطانیہ میں خواتین کو حقوق دینے کا آغاز ہوا۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں میریل اسٹریپ، ہیلن بونہم، کارے میلیگن ، برینڈن گلیسن اور بین وہیشا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم کے کچھ مناظر برطانوی پارلیمنٹ کے اندر بھی عکس بند کئے ہیں جو تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فلم کا حصہ بنے ہیں، ایلیسن اوون اور فئے وارڈ کی مشترکہ پروڈکشن روبی فلمز کے بینر تلے 30اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/10/2015 - 13:18:16

Rlated Stars :