دونوں بچے چھوٹے ہیں فلموں میں کم بیک کا نہیں سوچا‘ کرشمہ کپور

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 17:23

دونوں بچے چھوٹے ہیں فلموں میں کم بیک کا نہیں سوچا‘ کرشمہ کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)بولی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کم بیک کرنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں سوچا جس کی وجہ ان کے دونوں بچے ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق کرشمہ کپور کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے لیے سب سے اہم ان کے دونوں بچے ہیں جو فی الحال کافی چھوٹے ہیں۔کرشمہ کے مطابق انہیں متعدد فلموں میں اداکاری کی پیشکشیں موصول ہوتی رہتی ہیں جن میں خواتین کے مضبوط کردار جیسی فلمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کرشمہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ فلموں میں آنے سے انکار نہیں کرتی تاہم ابھی ان کے دونوں بچے سمیرا اور کیان کافی چھوٹے ہیں جس کے باعث ان کی پہلی ترجیح ان کے بچے ہیں۔اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا ا?غاز 1991 میں فلم ’پریم قیدی‘ سے کیا تھا۔کرشمہ نے اپنی اداکاری کے دور میں کافی بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان شامل ہیں۔کرشمہ کپور کی کامیاب فلموں میں ’دل تو پاگل ہے‘، ’راجا ہندوستانی‘ اور ’بیوی نمبر ون‘ وغیرہ شامل ہیں

وقت اشاعت : 17/10/2015 - 17:23:14

Rlated Stars :