فلموں میں واپسی کا ارادہ نہیں‘بچے اولین ترجیح ہیں‘کرشمہ کپور

اداکارہ نے فلم انڈسٹری کو متعدد کامیاب فلمیں دی ہیں‘ فلمی سفر کاآغاز 1991 میں فلم “پریم قیدی” سے کیا تھا

اتوار 18 اکتوبر 2015 10:44

فلموں میں واپسی کا ارادہ نہیں‘بچے اولین ترجیح ہیں‘کرشمہ کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے بچے ان کے لیے اولین ترجیح ہیں تاہم فلموں میں واپسی کا ابھی ارادہ نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد کامیاب فلموں میں بہترین اداکاری کرنے والی معروف اداکارہ کرشمہ کپورکا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم نگری میں واپسی کا کوئی ارادہ تاحال نہیں کیا ہے، ان کے بچے ابھی چھوٹے ہیں اوروہ ان کی اولین ترجیح بھی ہیں، جب بہترلگے گا تو فلموں میں واپسی ضرورکریں گی۔

کرشمہ کپورنے کہا کہ کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں تبدیل ہوتے رجحان کو بہت قریب سے دیکھا ہے،انہیں ان فلموں میں کام کر نے کے بھی متعدد مواقع ملے ہیں جو کہ بالکل خواتین پرمبنی ہوتی ہیں جیسا کہ آج کل اداکارائیں بھی کررہی ہیں۔واضح ر ہے کہ اداکارہ نے فلم انڈسٹری کو متعدد کامیاب فلمیں دی ہیں تاہم انہوں نے اپنی فلمی سفر کا ٓغاز 1991 میں فلم “پریم قیدی” سے کیا تھا۔

وقت اشاعت : 18/10/2015 - 10:44:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :