ہریتک روشن اور دیپکا پڈکون ”عاشقی3“میں ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

اتوار 18 اکتوبر 2015 12:30

ہریتک روشن اور دیپکا پڈکون ”عاشقی3“میں ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ کے معروف اداکار ہریتک روشن اور اداکارہ دیپکا پڈکون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ عاشقی سیریز کی نئی آنے والی فلم ”عاشقی3“میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اگرچہ ابھی تک اس بیان کے بارے میں فلمساز اور اداکاروں کی طرف سے تصدیق نہیں کی گئی۔ تاہم بولی ووڈ ڈاٹ کام کی طرف سے کیے گئے حالیہ سروے کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کے پرستار اس حسین جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

(جاری ہے)

سروے رپورٹ کے مطابق دیپکا اور ہریتک کی جوڑی 44.27فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔علاوہ ازیں فواد خان اور ماہرہ خان 35.5فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ 17.05فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگر عاشقی سیریز کے فلمساز دیپکا پڈکوناورہریتک روشن کے ساتھ ”عاشقی3“ بنائیں گے تو اس سیریز کی یہ پہلی فلم ہو گی جس میں نمبر 1اداکار اداکاری کریں گے۔ علاوہ ازیں یہ سیریز باکس آفس پر ہمیشہ صرف اپنی خوبصورت موسیقی کے باعث ہی جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکی ہے

وقت اشاعت : 18/10/2015 - 12:30:10

Rlated Stars :