سرگودہا میں پو لٹر ی ڈائیگناسٹک لیبا رٹر ی کا قیا م نا گز یر ہے،ڈاکٹر اسد ملک

اتوار 18 اکتوبر 2015 13:41

سلانوالی۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء)ڈاکٹر اسد ملک کنسلٹنٹ پو لٹر ی انوا ئرنمنٹ کنٹرو ل شیڈ نے کہاہے کہ سرگودہا میں پو لٹر ی ڈائیگناسٹک لیبا رٹر ی کا قیا م نا گز یر ہے کیونکہ مو سم کی تبدیلی کیو جہ سے پولٹر ی کے فارمز کو مختلف بیماریوں کا سامنا ہے ا ن میں زیاد ہ تر ایچ نائن اور سی آر ڈی کا مسئلہ اہم ہے کیونکہ ا گر فلو فا ر مز میں حملہ کر دے تو این ڈی یعنی رانی کھیت کی بیمار ی آسکتی ہے اس کیلئے فا ر مرز کو چاہیے کہ را ت کے وقت شیڈ میں در جہ حرارت کا خا ص خیا ل رکھیں ۔

(جاری ہے)

ا ن خیا لا ت کا اظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ سرگو دہا میں پولٹر ی فار مز کی لیبا ریٹریا ں نہ ہونے کے با عث بیماری کی صیحیح تشخیص نہیں کی جاسکتی ،اگر یہاں پر لیبارٹر ی کا قیام عمل میں آجا ئے تو سرگودہا کے فار مز کو بہت سے بیماریوں سے بچا یا جا سکتا ہے، ا س وقت لیبارٹر ی ٹیسٹ کروا نے کیلئے لا ہور یا راولپنڈ ی سے رجوع کیا جاتا ہے، ا س لیے ا س مسئلہ کے حل کیلئے سرگودہا میں پو لٹر ی ڈائیگنائسٹک لیبارٹر ی کاقیا م اشدضروری ہے۔

وقت اشاعت : 18/10/2015 - 13:41:08

Rlated Stars :