انجیلینا جولی اپنے شوہر بریڈ پٹ پر شک کرنے لگی

پیر 19 اکتوبر 2015 14:56

انجیلینا جولی اپنے شوہر بریڈ پٹ پر شک کرنے لگی

لاس اینجلس ۔19 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء)اداکارہ انجیلینا جولی اپنے شوہر بریڈ پٹ پر شک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق انجیلینا جولی کی ان دنوں نیندیں حرام ہو گئی ہیں جس کی وجہ ان کے شوہر ہیں جنہوں نے اچانک ہی گھر میں ہر وقت انجلینا کے سامنے اداکارہ سینا ملر کے گن گانے شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انجیلینا کو شک ہے کہ بریڈ ان سے جھوٹ بولنے لگ گیا ہے جس کی وجہ صرف اور صرف اداکارہ سینا ملر ہیں جن کے ساتھ وہ ان دنوں فلم ”دی لاسٹ سٹی آف زی “میں کام کر رہے ہیں۔ فلم ”دی لاسٹ سٹی آف زی “فلم”ورلڈ وار زی“کا سیکوئیل ہے جو کہ آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/10/2015 - 14:56:35

Rlated Stars :