ریحام خان کااپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ”جانان “کو کیپٹن اسفند یار کے نام وقف کرنے کا اعلان

منگل 20 اکتوبر 2015 13:34

ریحام خان کااپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ”جانان “کو کیپٹن اسفند یار کے نام وقف کرنے کا اعلان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ”جانان “کو پشاور میں پاکستان ایئرفورس کے بڈھ بیر ایئر کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے میں جان کی بازی ہارنے والے کیپٹن اسفند یار کے نام وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 18ستمبر کو پشاور کے قریب واقع علاقے بڈھ بیر میں پاکستان ایئر فورس کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں فوجی افسران سمیت 29افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تمام 14دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا۔آپریشن کے دوران فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے کیپٹن اسفندیار بھی فرنٹ لائن پر اپنے جوانوں کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے نشانہ بنے اور جان کی بازی ہار گئے۔14 اگست 1988ء کو پیدا ہونے والے کیپٹن اسفند یار کو لانگ کورس میں اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 20/10/2015 - 13:34:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :