کیٹ ونسلیٹ بھی مرد اداکاروں کے زائد معاوضے پر مایوس

بدھ 21 اکتوبر 2015 14:46

کیٹ ونسلیٹ بھی مرد اداکاروں کے زائد معاوضے پر مایوس

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) ہالی ووڈ میں کیٹ ونسلیٹ سمیت مزید کئی اداکاراؤں نے بھی مرد اداکاروں کو زیادہ معاوضے کی ادائیگی پر مایوسی کا اظہار کیا، کیٹ ونسلیٹ نے کہا کہ امتیازی سلوک غلط ہے۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا کے بیورلے ہیلز میں جاری ایوارڈز میں ہالی ووڈ اداکاراؤں کو ملا موقع معاوضے کے معاملے میں امتیازی سلوک پر بات کرنے کا، اوراب یہ خبر ایلی میگزین فور ویمن کی زینت بنی ہوئی ہے،اداکارہ جینیفر لارنس پہلے ہی اس امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھا چکی ہیں، ٹائی ٹینک کی ہیروئن کیٹ ونسلیٹ، کامیڈی اداکارہ ایمی شومراور ایلیکا وینڈر سمیت دیگر اداکارائیں کم معاوضہ کو غلط کہہ رہی ہیں۔

کیٹ ونسلیٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی معاوضے کے حوالے سے سوچا نہیں تھا، لیکن ایسا امتیازی سلوک ناانصافی ہے۔

وقت اشاعت : 21/10/2015 - 14:46:28

Rlated Stars :