میری زندگی میری بیٹی کے گرد ہی گھومتی ہے‘ لارا دتہ

بدھ 21 اکتوبر 2015 15:12

میری زندگی میری بیٹی کے گرد ہی گھومتی ہے‘ لارا دتہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکارہ لارا دتا کا کہنا ہے کہ جب سے انکی بیٹی پیدا ہوئی ہے انھیں لگتا ہے کہ انکی زندگی اب صرف اسی کے گرد گھومتی ہے۔اکشے کمار کی کامیاب فلم ”سنگھ از بلنگ“ سے بولی ووڈ میں واپسی کا سفر اختیار کرنے والی لارا دتا کا کہ اب وہ خود کو اداکارہ سے ذیادہ ایک ذمہ دار ماں خیال کرتی ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انھیں لگتا ماں کی ذمہ دار ی پوری کرنا باقی تمام تر کاموں سے ذیادہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکارہ نے معروف ٹینس سٹار مہیش کے ساتھ 2011ء میں شادی کر لی تھی۔ علاوہ ازیں 2012ء میں انکی بیٹی سائرہ اس دنیا میں آئیں جو اب تین سال کی ہو چکی ہیں۔اداکارہ کو آجکل ایک نئی ہوٹل چین کی کی برانڈ ایڈووکیٹ مقرر کیا جا چکا ہے۔اداکارہ سے جب انکی فٹنس کے متعلق پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ہر شخص کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے اور خوش رہنے کیلئے خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے لازماًجانا چاہیے۔ علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ ہر روز سات سے آٹھ گھنٹے تک مناسب نیند، اچھی خوراک ، یوگااورسپا انکی فٹنس کے راز ہیں۔

وقت اشاعت : 21/10/2015 - 15:12:07

Rlated Stars :