بالی وڈ انڈسٹری میں شادی شدہ خواتین کیلئے اب راستے کھل گئے ہیں‘ لارا دتہ

جمعرات 22 اکتوبر 2015 14:36

بالی وڈ انڈسٹری میں شادی شدہ خواتین کیلئے اب راستے کھل گئے ہیں‘ لارا دتہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے کہا ہے کہ فلم میکر اب شادی شدہ خواتین کیلئے بھی سکرپٹ تحریر کرنے لگے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اب ان اداکاراؤں کے لئے بھی بیشمار کام ہے جو کہ شادی شدہ یا پھر مائیں بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میکر اب ہر ایک کیلئے کردار تحریر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری فلم ”سنگھ از بلنگ“ نے کامیاب بزنس کیا ہے۔ اپنی آنیوالی فلم ”اظہر“ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم میں میں وکیل کا کردار ادا کر رہی ہوں‘ تاہم اس کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔

وقت اشاعت : 22/10/2015 - 14:36:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :