اداکارہ آسن کی شادی کی ”تاریخ“ مقرر

اتوار 25 اکتوبر 2015 14:58

اداکارہ آسن کی شادی کی ”تاریخ“ مقرر

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25اکتوبر۔2015ء)تامل فلمو ں سے فنی سفر شروع کر نے والی بولی ووڈ کی معروف اداکارہ آسن کی شادی کی تاریخ مقرر ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ بھارتی شہر نیو دہلی کے صنعت کار راہول شرما کے ساتھ 26 نومبرکے روز دہلی کے این ایچ ایٹ ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ آسن اور راہول شرما کا پہلا ولیمہ 27نومبر کو دہلی میں واقع ویسٹ اینڈگرینز کے نجی فارم ہائوس ،جبکہ دوسرا ولیمہ ممبئی شہر میں 28نومبر کو قرار پائے گا۔

واضح رہے اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی بھی ویسٹ اینڈ گرینز میں ہی انجام پائی تھی۔زرائع کے مطابق جوڑا آجکل شادی کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔اداکارہ آسن کی بولی ووڈ انڈسٹری سے فلمی سفر کی نمایاں فلموں میں گجنی،ریڈی، ہاؤس فل2، کھلاڑی 786اور آل از ویل شامل ہیں

وقت اشاعت : 25/10/2015 - 14:58:59

Rlated Stars :