پاکستانی فنکاروں کا معیاری فلمیں بنانے کا فیصلہ

اتوار 25 اکتوبر 2015 17:59

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔25 اکتوبر۔2015ء)معروف فن کاروں اورہدایت کاروں نے ملکی فلموں کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ بھارت کے مقابلے میں زیادہ اچھی اور معیاری فلموں کو فروغ دی سکیں۔ اس مقصد کے لیے مختلف فنکار انفرادی اور اجتماعی سطح پر فلمسازی کا جلدسلسلہ شروع کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں ہدایت کارہ سنگیتا‘ سید نور‘ اداکار مصطفی قریشی‘ فلمساز چوہدری اعجاز کامران‘ شان مصطفی‘ ہدایت کار الطاف حسین‘ مسعود بٹ‘ پرویز رانا‘ میاں امجد فرزند علی‘ ناصر ادیب‘ محمد پرویز کلیم‘ حسن عسکری‘ معمر رانا‘ شان اور بابر علی شا مل ہیں نے ۔

ذرائع کے مطابق آئندہ دو تین ماہ میں کراچی‘ لاہور اور دیگر شہروں میں فلمی سرگرمیوں کے ضمن میں 50کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس سے پاکستان کی فلم انڈسٹری کو دوبارہ ترقی اور عروج ملے گاجبکہ اس موقع پر نئے چہروں کو متعارف کرانے کیلئے بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 25/10/2015 - 17:59:35

Rlated Stars :