اداکارہ آسین 26 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی

پیر 26 اکتوبر 2015 12:04

اداکارہ آسین 26 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) فلم”گجنی“ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ آسین 26 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ آسین نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ”گجنی“ سے بالی ووڈ میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا جب کہ انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم بالی ووڈ اداکارہ فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرکے نئی دلی کے بزنس مین سے شادی کررہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ آسین نے بھارت میں الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی مقامی کمپنی کے مالک راہول شرما سے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں جب کہ شادی کی تقریب 26 نومبر کو نئی دلی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس میں خاندان کے افراد اور قریبی دوست شریک ہوں گے تاہم بالی ووڈ اداکارہ کے ولیمے کی تقریب 27 نومبر کو نئی دلی کے فارم ہاوٴس میں ہوگی۔

وقت اشاعت : 26/10/2015 - 12:04:59

Rlated Stars :