کرکٹ کے فروغ کیلئے بالی ووڈ سٹارز کا سہارا لیا جانے لگا

شاہ رخ‘ سہیل خان اور سنجے دت کو ریٹائر کرکٹ کھلاڑیوں کی ایک نئی لیگ میں تین ٹیموں کی ملکیت کی آفر

پیر 26 اکتوبر 2015 15:15

کرکٹ کے فروغ کیلئے بالی ووڈ سٹارز کا سہارا لیا جانے لگا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) سب ہی جانتے ہیں کہ انڈیا میں کبڈی، فٹبال، ہاکی یا کرکٹ جیسے کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے بولی وڈ سٹارز کا سہارا لیا جاتا ہے۔ایسے میں جب شاہ رخ خان، سہیل خان اور سنجے دت کو ریٹائر کرکٹ کھلاڑیوں کی ایک نئی لیگ میں تین ٹیموں کی ملکیت آفر کی گئی تو انہوں نے بغیر وقت ضائع کیے فوراً ہامی بھر لی۔

(جاری ہے)

کْل 260 ریٹائر کھلاڑیوں پر مشتمل اس لیگ میں چھ ٹیمیں ہوں گی، جن کی کپتانی وسیم اکرم، برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، مہیلا جے وردھنے،کمار سنگا کارا اور وریندر سہواگ کریں گے۔لیگ کے چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سام خان نے بتایا کہ اگلے سال 26 جنوری سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلی جانے والی سیریز میں 18 میچ کھیلے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین سالوں سے اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے گزشتہ مہینے ان کی سنجے دت سے بھی ملاقات ہوئی۔سنجے لیگ کیلئے بہت پرجوش ہیں اور ان کی بیوی اور ٹیم کی شریک مالک مانیاتا دت سارے امور سنبھالیں گی۔

وقت اشاعت : 26/10/2015 - 15:15:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :