کامیڈی سے بھرپور امریکن ڈرامہ فلم ”آور برینڈ اِز کرائسس“کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا

بدھ 28 اکتوبر 2015 11:52

کامیڈی سے بھرپور امریکن ڈرامہ فلم ”آور برینڈ اِز کرائسس“کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) کامیڈی سے بھرپور امریکن ڈرامہ فلم ”آور برینڈ اِز کرائسس“کا نیاٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ گورڈن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2005میں اس ہی نام سے بننے والی ایک ڈاکیومنٹری پر مبنی ہے جس کی کہانی ایک امریکی نژاد بولیوین سیاستدان کے گرد گھومتی ہے جو بولیویا کے صدارتی انتخابات میں اپنی کامیابی کیلئے ایک امریکی کنسلٹنٹ فرم کی خدمات حاصل کرتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں سندرا بلوک، اسکاٹ مک نائری، بیلی باب، انتھونی میکی، این ڈووڈ ، زوئے کازن اور رینالڈو پیچیو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جارج کلونی اور گرانٹ ہیسلوو کی مشترکہ پروڈکشن 30اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 28/10/2015 - 11:52:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :