شادی و دیگر تقریبات میں شرکت کیلئے بالی وڈ فنکاروں کی جانب سے بھاری معاوضہ کی وصولی

اتوار 23 دسمبر 2007 14:00

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 23. دسمبر2007 ) شادی اور دیگر تقریبات میں بالی وڈ فنکاروں کا رقص اور گلوکاری کیلئے ایک بڑی رقم ادا کرنے کیلئے تیار رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آپ چاہتے ہیں کہ آپکی پسندیدہ مشہور فلمی اداکار آپ کے مہمانوں سے ہاتھ ملائیں اور تقریب میں رقص اور گلوکاری کا مظاہرہ کریں تو ایک بڑی رقم ادا کرنے کیلئے تیار رہیں ۔ ہو سکتا ہے شاہ رخ خان 10ملین روپے پر رقص و گلوکار ی نہ کریں تا ہم 10ملین کی ادائیگی پر بخوشی آپ کے مہمان بن سکتے ہیں ۔

جبکہ بالی وڈ کے دیگر اداکار جیسے سلینا جیٹلی ‘ملائکہ اروڑہ خان ‘دیا مرزا ‘ایشا دکو پیکر اور راکھی ساونت لگ بھگ ایک ملین کی رقم طلب کر سکتے ہیں ۔ شادیوں کی تقاریب میں اپنے فن کا مظاہر کرنے کو ئنا مترا ‘شیفالی زری والا ‘پریتی جھنگیانی ‘پائل روہتگی ‘نہیا ککڑ‘ صنوبر اور مندرابیدی جیسی شخصیتں 5تا 7لاکھ روپے کی رقم طلب کر تی ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب میں رقص کے دو بہترین مظاہرے ان کے معاوضہ میں شامل ہوتے ہیں ۔ ایک مظاہرہ صرف 8.5منٹ دورانیہ کا ہوتا ہے ۔ ایونٹ مینجمنٹ فرم ٹچ وڈ کے سینئر منیجر راہول ناگپال کے مطابق 10سال پہلے تک ایسی کوئی مثالیں نہیں ملتیں تھیں لیکن آج معاملہ مختلف ہے کیونکہ لوگوں کے پاس بہت پیسہ آگیا ہے ۔ بالی وڈ اداکاروں کو اپنی تقریب میں مدعو کرتے ہوئے وہ اپنی برادری اور حلقوں میں نمایاں ہو سکتے ہیں لیکن مشہور شخصیتوں کی دستیابی بھی کافی دشوار ہے ۔

گلوکار سونونگم تین ملین اور شان 2.5ملین روپے معاوضہ لیتے ہیں جبکہ دلیر مہندی صرف ایک لاکھ 20ہزار روپے میں مہمانوں کا دل بہلانے کیلئے تیار رہتے ہیں ۔ سکھبیر کا معاوضہ 8لاکھ اور میکا کا 5لاکھ ہے ۔ پنجابی شادیوں میں ان کی کافی مانگ ہے ۔ شمالی ہند کے شہروں جیسے دہلی ‘چندی گڑھ اور لدھیانہ میں فلمی یا مشہور شخصیتوں کو تقاریب میں مدعو کرنے کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے ۔ جگجیت سنگھ ایک تقریب کیلئے 8لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں جبکہ طلعت عزیز کو ایک گھنٹہ کی محفل موسیقی کیلئے 2.5تا 4لاکھ روپے ادا کئے جاتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 23/12/2007 - 14:00:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :