فحش کردار کی ادائیگی آسان کام نہیں ہے‘ ڈیزی شاہ

جمعہ 30 اکتوبر 2015 14:54

فحش کردار کی ادائیگی آسان کام نہیں ہے‘ ڈیزی شاہ

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ سپر سٹار سلمان کے ساتھ فلم ”جئے ہو“ سے فلم اندسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ ڈیزی شاہ کا کہنا ہے کہ فحش کردار ادا کرنا آسان کام نہیں ہے۔اداکارہ ڈیزی شاہ آجکل وشال پانڈے کی نئی آنے والی فلم ”ہیٹ سٹوری تھری“ میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ”ہیٹ سٹوری تھری“ میں اداکارہ نے نا صرف نیم عریاں لباس زیب تن کیے ہیں بلکہ ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور کے ساتھ شہوت انگیز مناظر بھی عکس بند کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے ایسے مناظر کیلئے ڈیزی شاہ کو سپر سٹار سلمان کی طرف سے قائل کیا گیا ہے۔حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ وہ فی الحال فلم کے متعلق ذیادہ تفصیلات نہیں بتا سکتیں۔انکا کہنا تھا کہ فلم میں میرا کردار خاصا پیچیدا ہے جو ناظرین کو لازماً پسند آئے گا۔اداکارہ نے بتایا کہ ابتداء میں وہ اپنے کردار اور بولڈ مناظر کی عکس بندی کی وجہ سے خاصی پریشان تھیں۔تاہم جب میں نے اپنی پریشانی سلمان خان کے ساتھ شیئر کی تو انھوں نے میری ہمت بندھائی اور میں یہ سب کرنے کے قابل ہو سکی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”ہیٹ سٹوری تھری“میں انھوں نے اپنا کردار ایک چیلنج سمجھ کر نبھایا ہے

وقت اشاعت : 30/10/2015 - 14:54:01

Rlated Stars :