اداکار ہ دیدار کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر شوبز حلقوں کی جانب سے مبارکباد

بدھ 4 نومبر 2015 12:43

اداکار ہ دیدار کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر شوبز حلقوں کی جانب سے مبارکباد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 نومبر۔2015ء ) تھیٹر کی سابق معروف اداکار ہ دیدار کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر شوبز حلقوں کی جانب سے مبارکباد ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اداکارہ دیدار نے تین سال قبل حمزہ بھٹی سے شادی کر کے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی ،دو روز قبل ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اپنے شوہر حمزہ بھٹی کے مشورے پر محمد علی رکھا ہے ،بیٹے کی پیدائش کے بعدزچہ اوربچہ دونوں خیریت سے ہیں جبکہ بیٹے کی پیدائش پر اداکارہ اور ان کے شوہر بڑے خوش ہیں ۔

دیدار کے ماں بننے پر شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں صوبیہ خان ، خوشبو ، زارااکبر ، روبی انعم ، پائل چوہدری ، ہما ء علی ، کاجل چوہدری ، لیلیٰ ، آفرین ، افتخار ٹھاکر ، نسیم وکی ، ناصر چنیوٹی ، قیصرپیا ، گوشی خان ، امانت چن ،اکرم اداس ، سخاوت ناز، سونو چل ،ہنی البیلا ،آشا چوہدری اورسدرہ نورنے دیدار کو پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/11/2015 - 12:43:27

Rlated Stars :