بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں داخلے پر پابندی کیخلاف ماہرہ خان کا شیو سینا کو زبردست جواب

muhammad ali محمد علی بدھ 4 نومبر 2015 23:03

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں داخلے پر پابندی کیخلاف ماہرہ خان کا شیو سینا کو زبردست جواب
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 نومبر 2015 ء) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں داخلے پر پابندی کیخلاف ماہرہ خان کی جانب سے شیو سینا کو زبردست جواب دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیو سینا کی جانب سے مہاراشٹر میں اپنے داخلے پر پابندی پر اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے زبردست اور انوکھے انداز میں جواب دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ ماہرہ خان نے لاہور میں ہونے والی ہیلووین پارٹی میں ”کیٹ وومن“ کا روپ دھار رکھا تھا جبکہ ان کے ڈائریکٹر عاصم رضا شیو سینک بنے ہوئے تھے ڈائرکٹر عاصم رضا نے اپنے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا ماہرہ کو باہر نکالو۔

ماہرہ خان اور انکے ڈائریکٹر کے اس شو کو انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا پر تنقید تصور کیا جارہا ہے۔ ماہرہ خان کی فلم رئیس جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جانے والی ہے جس میں ماہرہ خان بالی وڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی۔ تاہم شیو سینا نے شاہ رخ خان کو وارننگ دے رکھی ہے کہ وہ فواد خان اور ماہرہ خان کو فلم پروموشن کے لئے مہاراشٹر میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے۔
وقت اشاعت : 04/11/2015 - 23:03:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :