اداکارہ میرا نے بھارتی لیجنڈ سٹار شاہ رخ خان کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کر دی

جمعہ 6 نومبر 2015 22:15

اداکارہ میرا نے بھارتی لیجنڈ سٹار شاہ رخ خان کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کر دی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 نومبر۔2015ء) اداکارہ میرا نے بھارتی لیجنڈ سٹار شاہ رخ خان کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں تو میری فلم میں کام کریں ، عمران خان اور ریحام خان طلاق ان کا نجی معاملہ ہے جس پر بات نہیں کرنا چاہتی ، ایان علی کو کاپی نہیں کر رہی میرا اپنا سٹائل ہے ۔

گزشتہ روز اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس میں لاہور کی سول عدالت میں پیش ہوئیں۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے عمران خان اور ریحام خان کے بارے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے جس پر میں بات نہیں کرنا چاہتی ۔ انہوں نے شاہ رخ خان اگر پاکستان سے محبت کرتے ہیں تو میری فلم میں کام کریں پھر مانوں گی ۔

فواد خان اور مائرہ خان کو بھارت کی بجائے پاکستان میں کام کرنا چاہیے ۔ سپر ماڈل ایان علی کو کاپی کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ ایان علی اچھی ماڈل ہے اس کے کیس پر بات نہیں کروں گی تاہم میں ایان علی کو کاپی نہیں کر رہی میرا اپنا سٹائل ہے ۔ اس موقع پر میرا نے اپنے مداھوں کو چہروں پر آٹو گراف بھی دیئے ۔

وقت اشاعت : 06/11/2015 - 22:15:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :