پاکستانی فلم انڈسٹری کا بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے خلاف 11 نومبر کو احتجاجی ریلی نکا لنے کا فیصلہ

ہفتہ 7 نومبر 2015 20:52

پاکستانی فلم انڈسٹری کا بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے خلاف 11 نومبر کو احتجاجی ریلی نکا لنے کا فیصلہ

لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔7 نومبر۔2015ء) بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی مسلمانوں اور خصوصاً پاکستانی فن کاروں کے حوالے سے ہتک آمیز رویے کے خلاف پاکستانی فلم انڈسٹری کے تمام شعبوں کے افراد نے 11 نومبر کو لاہور میں احتجاجی ریلی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلی میں بھارتی حکومت سے ہندو انتہا پسندی کے حوالے سے احتجاج کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

احتجاج کیلئے رائل پارک میں فلم انڈسٹری کے مختلف شعبوں کے سرکردہ افراد نے خصوصی اجلاس بلا کر لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔ احتجاج میں اداکار شان، بابر علی، بہار بیگم، ہدایت کار سید نور، الطاف حسین، الطاف قمر، محمد پرویز کلیم، اچھی خان، پرویز رانا ، سنگیتا، جونی ملکاور ذوالفقار مانا سمیت دیگر شعبوں کے ہنر مندوں اور ورکرز کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

وقت اشاعت : 07/11/2015 - 20:52:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :