پریم رتن دھن پایو ،کی نمائش سے پانچ روز قبل ایڈوانس بکنگ کے آغاز کا اعلان

اتوار 8 نومبر 2015 11:55

پریم رتن دھن پایو ،کی نمائش سے پانچ روز قبل ایڈوانس بکنگ کے آغاز کا اعلان

طممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“کی نمائش سے پانچ روز قبل ایڈوانس بکنگ کا آغاز کیا جائے گا۔سلمان خان کے مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو آئیں اب صرف چند دن کا فاصلہ باقی ہے۔

(جاری ہے)

بجرنگی بھائی جان کی طرف سے اس اعلان کے فوراً بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کل 8نومبر سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں واقع ملٹی پیلیکسزمیں ”پریم رتن دھن پایو“ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی ہیروئن سونم کپور کی طرف سے بھی بولی ووڈ بھائی کی پیروی کرتے ہوئے یہی ٹویٹ کی گئی۔واضح رہے سورج برجاتیہ کی رومانس سے بھرپور فلم کا ٹا ئٹل سانگ پہلے ہی گزشتہ تمام تر ریکارڈز توڑ چکا ہے۔ ”پریم رتن دھن پایو“ کے نمایاں ستاروں میں سلمان خان ، سونم کپور ، انوپم کھیر، نیل نتن مکیش اور سوارا بھاسکر کے نام شامل ہیں۔سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پایو“ 12نومبر کے روز دیوالی کے ایک دن بعد نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 08/11/2015 - 11:55:48

Rlated Stars :