سلمان خان سونم کپور کے ساتھ فلم کی پروموشن میں مصروف

فلم ’پریم رتن دھن پایو ‘ پاکستان میں بھی رلیز ہوگی بجرنگی بھائی جان‘ اب فلم’ ’پریم رتن دھن پایو“ میں پریم بن کر سرحد پار کریں گے

اتوار 8 نومبر 2015 12:04

سلمان خان سونم کپور کے ساتھ فلم کی پروموشن میں مصروف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) سلمان خان ہر وقت خبروں میں رہنے کا ہنر جانتے ہیں اب چاہے ان کی فلمیں ہوں، جھگڑے ہوں، مبینہ افیئرز یا پھر ان کی باتیں۔سلو بھائی آج کل اپنی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کے لیے فلم کی ہیروئن سونم کپور کے ساتھ پروموشن میں مصروف ہیں۔سلمان فلم کی تعریف کرتے ہوئے اسے اپنی اب تک کی سب سے خوبصورت فلم بتا رہے ہیں۔

خیر فلم کی تعریف تک تو بات ٹھیک تھی لیکن سونم کپور کو مادھوری اور ایشوریہ سے زیادہ ٹیلنٹڈ اور خوبصورت کہنے کی کیا ضرورت تھی؟اب مادھوری کو تو شاید فرق نہ پڑے لیکن سابق مس ورلڈ اسے آسانی سے نہیں بھلا پائیں گی کیونکہ سونم انھیں پہلے ہی آنٹی کہہ کر ناراض کر چکی ہیں۔فلم ’پریم رتن دھن پایو ‘ پاکستان میں بھی رلیز ہوگی-بھارت میں پاکستانی کرکٹرز اور بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کا ہونا بھارتی شدت پسندگروپوں کے لیے ہمیشہ ہی دلچسپی کا موضوع رہا ہے۔

(جاری ہے)

حالانکہ خود بالی ووڈ نے اس طرح کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں ہمیشہ ہی خوش آمدید کہا ہے۔ جس کی ایک تازہ مثال کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان اور شاہ رخ کے ساتھ فلم ’رییس‘ میں مائرہ خان کا ہونا ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کی سیاست فن اور ثقافت کو سرحدوں کے اندر روک پائے گی۔

شاید نہیں! کیونکہ یہ ایک ایسا دریا ہے جس پر بندھ نہیں بنایا جا سکتا۔پاکستانی ٹی وی ڈرامے بھارت میں اور بھارتی فلمیں پاکستان میں ہمیشہ ہی لوگوں کی تفریح فراہم کرتی رہیں گی۔ فلموں سے یاد آیا کہ بالی ووڈ کے ’بجرنگی بھائی جان‘ اب فلم’ ’پریم رتن دھن پایو“ میں پریم بن کر سرحد پار کریں گے یعنی ان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ پاکستان میں بھی ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 08/11/2015 - 12:04:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :