پروڈیوسر عادل مراد ڈرامہ سیریل ”رب جانے “کی شوٹنگ کیلئے کراچی سے لاہور آئینگے

اتوار 30 دسمبر 2007 13:51

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 30. دسمبر2007 ) پروڈیوسر و داکار عادل مراد آئندہ ہفتے نجی سیکٹر میں تیار کردہ پنجابی ڈرامہ سیریل ”رب جانے “کی شوٹنگ کیلئے کراچی سے لاہور آئینگے ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل ”رب جانے “کے ہدایتکار صمد خان ہیں جبکہ ڈرامہ کے فنکاروں میں سجنا‘ضیاء خان ‘تسنیم کوثر ‘راشد محمود اور دیگر بہت سے نئے فنکار شامل ہیں ۔ یہ ڈرامہ سیریل 26اقساط پر مبنی ہے جو جلد تیار کر کے ایک نجی چینل سے پیش کر دیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 30/12/2007 - 13:51:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :