اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی لندن میں اپنی فلم ”ڈریس میکر“کے پریمیئر میں شرکت،

فلم برطانیہ میں بیس نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعرات 12 نومبر 2015 17:40

اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی لندن میں اپنی فلم ”ڈریس میکر“کے پریمیئر میں شرکت،

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے لندن میں اپنی آنے والی فلم ”ڈریس میکر“کے پریمیئر کی تقریب میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فلم ڈریس میکر میں ونسلیٹ نے ایک درزن کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے ماضی کے بارے میں جاننے کے لئے آسٹریلیا میں اپنے چھوٹے سے گاوٴں واپس جاتی ہے۔ پریمیئر کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ونسلیٹ نے کہا کہ اس کردار کو ادا کرنے کے لئے انہوں درزی کا کام سیکھا۔ فلم برطانیہ میں بیس نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 12/11/2015 - 17:40:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :