بولڈ کردار ادا کرنے پرزرین خان سلمان خان سے خوفزدہ

بدھ 18 نومبر 2015 14:22

بولڈ کردار ادا کرنے پرزرین خان سلمان خان سے خوفزدہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء) بولی ووڈ کی بولڈ فلم سیریز ہیٹ سٹوری کی نئی آنے والی فلم ”ہیٹ سٹوری3“ سے قبل سپر سٹار سلمان خان کے ساتھ فنی سفر کا آغا ز کرنے والی کسی بھی اداکارہ نے مستقبل میں فحش کردار ادا نہیں کیے۔ تاہم اب سلمان خان کے ساتھ کیریئر کا آغاز کرنے والی دو اداکاراؤں ڈیزی شاہ اور زرین خان نے اس روایت کو توڑتے ہوئے ”ہیٹ سٹوری3“میں فحش کردار ادا کیے ہیں۔

اداکارہ زرین خان نے حال ہی میں انڈین ایکسپریس ڈاٹ کام کو خصوصی انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ ”ہیٹ سٹوری3“ میں بولڈ کردار ادا کرنے کے بعد سلمان خان کو اس کے متعلق بتانے سے خوفزدہ رہیں۔میڈیا کی طرف سے پوچھا گیا کہ انھیں فلم میں شہوت انگیز مناظر کی عکس بندی کیلئے کس نے قائل کیا؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انھیں فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تو وہ بہت کنفیوز ہوئیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ انھیں اس کردار کیلئے قائل کرنے میں انکی والدہ کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔وشال پانڈیا کی ”ہیٹ سٹوری3“ کے نمایاں ستاروں میں زرین خان ، ڈیزی شاہ، کرن سنگھ گروور اور شر من جوشی کے نام شامل ہیں۔زرین خان کی ”ہیٹ سٹوری3“4دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

وقت اشاعت : 18/11/2015 - 14:22:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :